پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے ایک اور رکن قومی اسمبلی اپنی ڈگری عدالت میں جعلی ثابت ہونے کے خوف سے مستعفی ہوگئے ۔

مستعفی ہونے والے نواب حیات اللہ خان ترین پنجاب کے ضلع لودھراں میں حلقہ ایک سو پچپن سے منتخب ہوئے تھے ۔ نواب حیات اللہ خان ترین نے اسلام آباد میں وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کے بعد سپیکر قومی اسمبلی کو اپنا استعفیٰ پیش کیا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے انھیں ضمنی انتخابات میں پارٹی ٹکٹ دینے کی یقین دہانی کرادی ہے ۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ نون لودھراں کے صدر نصیب گجر نے ان کے خلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائر کررکھی ہے جس میں انھوں نے نواب حیات خان ترین کی بی اے کی ڈگری کو چیلنج کیا ہوا ہے۔ اس کیس کی سماعت سولہ جون کو ہوگی تاہم اس سے پہلے ہی نواب حیات اللہ ترین نے اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ۔

ای پیپر دی نیشن