لاہورہائیکورٹ میں صدر کے دو عہدوں سے متعلق کیس میں درخواست گزار نے صدر پاکستان کے خلاف آرٹیکل چھ کے تحت کارروائی کی استدعا کردی

Jun 15, 2010 | 22:17

سفیر یاؤ جنگ
کیس کی سماعت جسٹس اعجاز احمد چوہدری کی سربراہی میں قائم پانچ رکنی بنچ کررہا ہے۔ منگل کے روز کیس کی سماعت کے دوران درخواست گزارفیروزشاہ گیلانی کے وکیل اے کے ڈوگرنے اپنے دلائل کے دوران کہا کہ صدرپاکستان ایوان صدر کو پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین کی حیثیت سے اپنے ذاتی اور پارٹی کے مقاصد پورے کرنے کے لئے استعمال کررہے ہیں ۔ اس سے وہ آئین کی آرٹیکل اکتالیس کی زد میں آتے ہیں اور ان کے خلاف آئین کو توڑنے کی دفعہ چھ کے تحت بھی  مقدمہ چلایا جاسکتا ہے۔  سماعت کے دوران بینچ کے فاضل ممبر جسٹس عمرعطاء بندیال نے اے کے ڈوگرکو ہدایت کی کہ وہ اکیس جون کو کیس کی سماعت پرعدالت میں صدر پر آرٹیکل چھ کے نفاذ کے سلسلے میں ثبوت پیش کریں۔
مزیدخبریں