مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای تھرٹی انڈیکس تیس پوانٹس کمی کے ساتھ نو ہزار ایک سو چار کی سطح پر بند ہوا۔ کاروبار کےاختتام پر چار سو چھ کمپنیوں کے حصص میں کاروبار ہوا ۔ دو سو نو کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،ایک سو پچھترکمپنیوں کی قیمتوں میں کمی جبکہ بائیس کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا مارکیٹ میں مجموعی طور پر آٹھ کروڑ انتیس لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔ سرمایہ کاروں کا رجحان جن کمپنیوں میں نمایاں دیکھا گیا ان میں لوٹ پی ٹی اے ، حب پاورکمپنی ،بینک آف پنجاب، جہانگیر صدیقی اینڈ کو اور ورلڈ کال ٹیلی کام سرفہرست رہیں ۔