دفاعی چیمپئن سری لنکا نے ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں پاکستان کوسنسنی خیزمقابلے کے بعد سولہ رنز سے ہرا دیا۔

Jun 15, 2010 | 23:53

سفیر یاؤ جنگ
دمبولا میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی ٹیم دوسوتینتالیس رنزکے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے شاہد آفریدی کی شاندارسنچری کے باوجود دو سوچھبیس رنزبنا کرآئوٹ ہوگئی۔ ابتدائی چار وکٹیں بتیس رنز پرگرنے کے بعد شاہد آفریدی نے اکمل برادران کے ساتھ مل کر ٹیم کا سکورایک سو چون رنز تک پہنچا دیا۔ عمراکمل تیس رنز بنا کرنمایاں رہے۔ شاہد آفریدی نے اپنی جارحانہ بلے بازی جاری رکھی اورچھہترگیندوں پر ایک سو نو رنزبنا کرآئوٹ ہوئے۔ انہوں نے اپنی اننگزمیں سات چھکے اورآٹھ چوکے لگائے۔ یہ ان کی پانچ سال میں پہلی سنچری تھی۔ ان کے آؤٹ ہونے کے بعد مالینگا نے دس گیندوں میں آخری تین کھلاڑیوں کوآئوٹ کرکے میچ جیت لیا۔ مالینگا نے پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ اس سے پہلے سری لنکا کی ٹیم دوسوبیالیس رنز بنانے میں کامیاب رہی، ٹیم میں کم بیک کرنے والے شعیب اخترنے تین اورمحمد عامر نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ 
مزیدخبریں