چےف جسٹس پشاور ہائےکورٹ کا ہری پور مےں خاتون کو برہنہ گھمانے کا ازخود نوٹس

ہری پور (ریڈیو مانیٹرنگ + بی بی سی ڈاٹ کام) ہری پوری کے نواحی گا¶ں نیلور بالا میں 50 سالہ خاتون کو برہنہ کر کے سرعام گلیوں میں گھمانے اور تشدد کا نشانہ بنانے والے مرکزی ملزم محمد سلمان سمیت 5 نامزد افراد تاحال گرفتار نہ ہو سکے۔ دوسری طرف چےف جسٹس پشاور ہائےکورٹ جسٹس اعجاز افضل نے واقعہ کا ازخود نوٹس لے لیا ہے جبکہ وزےر اعلیٰ خےبر پی کے نے بھی پولےس حکام سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ تفصےلات کے مطابق محمد سلمان نے اپنی بیوی کے راشد نامی نوجوان سے تعلقات کی بنا پر ایک روز قبل راشد کے گھر ساتھیوں سمیت دھاوا بول دیا تھا اور اس کی والدہ شہناز بی بی کو مکمل برہنہ کر کے گلیوں میں گھسیٹا اور گھماےا تھا۔ پولیس نے واقعہ کے بعد 7 ملزمان میں سے 2 کو گرفتار کر لیا تھا‘ سلمان لاہور میں ایک دکان پر ملازم ہے۔
گھمانے کا ازخود نوٹس

ای پیپر دی نیشن