اسٹیٹ بینک نے کمرشل بینکوں کو رقم کی ضرورت پوری کرنے کے لیے ایک سو انیس ارب پچاس کروڑ روپے فراہم کردیے۔

اسٹیٹ بینک نے بینکاری نظام میں رقم کی کمی دور کرنے کے لیے اوپن مارکیٹ آپریشن کے ذریعےبینکوں اور مالیاتی اداروں کو سات روز کے لیے ایک سو انیس ارب پچاس کروڑ روپے فراہم کردیے۔اسٹیٹ بینک کو کمرشل بینکوں نے ایک سو چوہتر ارب بیس کروڑ روپے کے ٹریثری بلز فروخت کے لیے پیش کیے تھے۔اسٹیٹ بینک نے گیارہ اعشاریہ چھ تین فیصد شرح سود پر ٹریثری بلز خرید کر بینکوں میں رقم کی کمی دور کی۔گزشتہ ہفتے بھی اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو رقم کی کمی دور کرنے کے لیے ایک سو تریسٹھ ارب روپے فراہم کیے تھے۔ بینکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ سپورٹ کے لیے کمرشل بینکوں سے ایک ہزارارب روپے کے حکومتی قرضے بینکوں میں رقم کی کمی کی سب سے بڑی وجہ ہیں

ای پیپر دی نیشن