سرداروں اور وڈیروں کے ڈرامے

پٹھان اور پنجابی دنیا کے مختلف ملکوں میں کام کر کے اپنے خوبصورت مکان بناتے ہیں ۔ ان دونوں قوموں کو ان کے لیڈر مکان بنا کر نہیں دیتے ۔بلوچیوں اور سندھیوں کے وسائل اور فنڈ انکے سردار کھا جاتے ہیں اور پراپیگنڈا پنجابیوں کے خلاف یہی سردار کرتے ہیں ۔ اگر ان دو صوبوں کی عوام تعلیم یافتہ ہوتی تو وہ جلد ان سرداروں کا ڈرامہ سمجھ جاتی کہ یہ سردار امیر سے امیر کس طرح ہوتے جا رہے ہیں یہ ہر حکومت کو بلیک میل کر کے اپنے صوبے کے حق سے زیادہ حصہ لیتے ہیں ۔ 100 % کھا جاتے ہیں ۔ پنجابی اور پٹھان لیڈر آدھا کھاتے ہیں اور آدھا اپنی عوام پر لگاتے ہیں ۔ ان سرداروں کو پتہ ہے اگر انکی عوام تعلیم یافتہ اور خوشحال ہو گئی تو انکی غلامی سے باہر نکل جائے گی پھر یہ آزاد بلوچستان والا ڈرامہ ختم ہو جائے گا ۔ جو لوگ قوموں کی بنیاد پر ملک کو ٹکڑے کرنا چاہتے ہیں انکے لیے حدیث کے مطابق دوزخ ٹھکانہ ہے یہ حدیث نہ صرف سرداروں کے لئے ہے بلکہ ہر اس شخص کے لئے ہے جو اس قومیت کے فتنے کو بڑھاتا ہے ۔(امتیاز احمد: پشاور)

ای پیپر دی نیشن