نئی دہلی(آن لائن) بھارتی کرکٹ بورڈ کے عبوری چیف جگموہن ڈالمیا ممکنہ طور پر 23 جون سے لندن میں شروع ہونے والی آئی سی سی کی سالانہ کانفرنس میں بھارت کی نمائندگی کریں گے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے سینئر آفیشل نے میڈیا کو بتایا کہ اب تک کے منصوبے میں ڈالمیا ہی کونسل اجلاس میں بھارت کی نمائندگی کریں گے۔