لاہور (سپورٹس رپورٹر) پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کی جانب سے پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری رانا مجاہد کی رکنیت معطل کئے جانے اور جونیئر ٹیم کے عالمی کپ ٹورنامنٹ میں شرکت کے حوالے سے اہم فیصلوں کے لئے پاکستان ہاکی فیڈریشن کی کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس 17 جون کو نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں طلب کر لیا گیا ہے۔ پی ایچ ایف صدر قاسم ضیاءکی زیرصدارت منعقد ہونے والے اجلاس میں عبوری کمیٹی کی جانب سے اعلان کردہ نیشنل گیمز کے حوالے سے بھی حکمت عملی تیار کی جائے گی۔ پی ایچ ایف کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں سیکرٹری فیڈریشن آصف باجوہ، منیجر پاکستان سینئر ہاکی ٹیم اولمپئن اختر رسول اور منیجر جونیئر ہاکی ٹیم رانا مجاہد شریک ہونگے۔