لاہور (سپورٹس رپورٹر) لاہور ریجن کے لئے پاکستا ن کرکٹ بورڈ کی جانب سے بنائی گئی سکروٹنی کمیٹی کی طرف سے کلبوں کے ووٹ منسوخ کئے جانے کے خلاف سابق صدر خواجہ ندیم کی جانب سے نکالے گئے احتجاجی مظاہرے کے جواب میں صدارت کے لئے دوسرے دھڑے سے تعلق رکھنے والے عہدےدار اور نوجوان کرکٹرز بھی سڑکوں پر نکل آئے ، ریجن کے سابق سیکرٹری میاں جاوید علی اور سابق خازن سرفراز احمد بھی قذافی سٹیڈیم کے باہر پہنچ گئے ۔ 80 کلبوں کے نوجوان کر کٹرز اور کرکٹ آرگنائزررز نے ریجن کے سابق سیکرٹری کی قیادت میں قذافی سٹیڈیم کے باہر سکروٹنی کمیٹی کی طرف سے فعال کلبوں کے ووٹ منسوخ کئے جانے کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ میاں جاوید علی کا کہنا تھا کہ لاہور ریجن کے کلبوں کی سکروٹنی کے ذمہ دار ریجن کے سابق صدر خواجہ ندیم ہیں جنھوں نے اپنی ےقےنی شکست کو دےکھتے ہوئے سکروٹنی کمیٹی کی ملی بھگت سے فعال کلبوں کی ممبرشپ کو ختم کرایا۔