کارڈف (سپورٹس ڈیسک) چیمپئنز ٹرافی کا نواں میچ بھی بارش کی نذر ہو گیا۔ جنوبی افریقہ نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ جنوبی افریقہ نے پہلے کھیلتے ہوئے بارش سے متاثرہ میچ میں 31 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 230 رنز بنائے۔ کولن انگرام 73، ہاشم آملہ 23، اے بی ڈویلیئرز 37، ڈومینی 2، ڈوپلیسس 35، ڈیوڈ ملر 38 رنز بنا کر آ¶ٹ ہوئے۔ میکلیرن 7 اور پیٹرسن صفر رنز بنا کر ناٹ آ¶ٹ رہے۔ براوو نے دو جبکہ روی رامپال اور کیرن پولارڈ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ ویسٹ انڈیز نے 26.1 اوورز میں 6 وکٹوں پر 190 رنز بنائے تھے کہ بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا جس کی وجہ سے دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا۔ کرس گیل 36، جانسن چارلز 16، ڈیوائن سمتھ 30، سیموئلز 48، براوو 12، کیرن پولارڈ 28 رنز بنا کر آ¶ٹ ہوئے۔ کپتان 8 رنز بنا کر ناٹ آ¶ٹ تھے۔ ڈیل سٹین نے 2، مورس، پٹرسن اور میکلیرن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ کولن انگرام کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ بہتر رن ریٹ کی وجہ سے جنوبی افریقہ نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ بھارت پہلے ہی سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر چکا ہے۔