لندن (اے پی پی) سری لنکن کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز اور سابق کپتان کمار سنگا کارا نے اس عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انکی ٹیم کا انگلینڈ کے خلاف کامیابی کے بعد مورال بلند ہوا ہے۔ انکی ٹیم اپنے آخری گروپ میچ میں آسٹریلیا کو شکست دیکر چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریگی۔ انہوں نے انگلینڈ کے خلاف میچ میں کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس فتح پر بہت خوش ہیں تاہم انہوں نے کہا کہ آئندہ میچ میں کینگروز کے خلاف کامیابی کے لیے ٹیم کو انگلینڈ کے میچ سے زیادہ سخت محنت کی ضرورت ہے ۔