بجٹ میں سرکاری ملازمین کو یکسر نظر انداز کرکے حکومت نے انتہائی سنگدلی کا مظاہرہ کیا: پنجاب ٹیچرز یونین

لاہور( سٹاف رپورٹر) پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی صدر سید سجاد اکبر کاظمی ، رانا لیاقت علی، چوہدری سرفراز، ظفر سندھو، ملک سعید، طارق زیدی و دیگر نے کہا ہے کہ موجودہ بجٹ عوام دوست نہیں اس ہوشربا مہنگائی کے دور میں سرکاری ملازمین کو یکسر نظر انداز کرکے حکومت نے انتہائی سنگدلی کا مظاہرہ کیا ہے جبکہ دوسری طرف حکومت نے چینی ، گھی ، مشروبات و دیگر ضروری اور بنیادی گھریلو ضروریات کی اشیاءکی قیمتوں میں اضافہ کرکے اور سیلز ٹیکس کی شرح بڑھا کر عوام اور خاص طور پر سرکاری ملازمین کوزندہ درگور کر دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن