واشنگٹن (نمائندہ خصوصی) امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ جان کیری رواں ماہ اپنے دورہ پاکستان میں پاکستانی رہنماﺅں سے سکیورٹی اور انسداد دہشت گردی میں تعاون سمیت کئی معاملات پربات چیت کریں گے محکمہ خارجہ کی ترجمان جیف سپاکی نے یہاں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر خارجہ بننے کے بعد جان کیری کے پہلے دورہ پاکستان کی کوئی تاریخ نہیں بتائی انہوں نے بتایا کہ جان کیری بھارت بھی جائیں گے ترجمان نے بریفنگ کے دوران اس بات کی تصدیق کی کہ اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کے 4 اہلکاروں کو کراچی میں امریکی قونصل خانے جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ یہ اہلکار امریکی قونصل خانے کے حکام سے ملاقات کیلئے کراچی گئے تھے جب یہ کراچی ائر پورٹ پہنچے تو ائر پورٹ کے حکام نے انہیں روک لیا جس کے بعد یہ اسلام آباد واپس آ گئے۔ ہمارے ان سفارتی اہلکاروں کو قونصل خانے جانے سے کیوں روکا گیا۔ اس بارے میں ہم معلومات جمع کر رہے ہیں۔ امریکی ترجمان نے اس واقعہ کے حوالے سے صحافیوں کے مزید سوالوں کے جواب دینے سے انکار کر دیا۔
کراچی میں ہمارے سفارتی اہلکاروں کو کیوں روکا گیا، معلومات جمع کر رہے ہیں: امریکہ
Jun 15, 2013