صدر زرداری کی نااہلی کیلئے ترمیمی درخواست سماعت کیلئے منظور

ملتان (سپیشل رپورٹر) صدر آصف علی رداری کی نااہلی کے خلاف دائر رٹ درخواست میں رمیمی درخواست کی سماعت کے بعد اسے لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے باقاعدہ سماعت کے لئے منظور کر لیا ہے عدالت عالیہ نے اس ترمیمی درخواست کو مرکزی رٹ درخواست کا حصہ بنا دیا ہے ۔ عدالت عالیہ میں ترمیمی رٹ درخواست غازی احمد حسن کھوکھر نے دائر کی جبکہ درخواست کی پیروی کنور انتظار محمد خان نے کی تھی ترمیمی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ درخواست گزارنے اس وقت کے وزیراعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی کی نااہلی اور صدر پاکستان آصف علی زرداری کو ان کے عہدے سے ہٹائے جانے سے متعلق رٹ درخواست دائر کی تھی تاہم چونکہ اب وزیراعظم یوسف رضا گیلانی ہٹ چکے ہیں اس لئے ترمیمی درخواست دائر کرتے ہوئے سائل ان کا نام حذف کر کے صرف آصف علی زرداری کی حد تک نااہلی کا درخواست دائر کررہا ہے عدالت عالیہ نے اس ترمیمی درخواست کو منظور کر لیا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...