لاہور (خبر نگار) وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے، پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہر بچے کو تعلیم کا حق دلائے گی کیونکہ تعلیم ہی ترقی کا واحد زینہ ہے۔ تعلیم کے شعبہ کی بہتری اور حصول تعلیم کے لئے جتنے بھی وسائل فراہم کئے جائیں کم ہیں۔ پنجاب سکول روڈ میپ پر م¶ثر اور بھرپور عملدرآمد کے انتہائی مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ اس پروگرام کے ذریعے نہ صرف لاکھوں نئے بچے سکولوں میں داخل ہوئے ہیں بلکہ سکولوں میں تعلیمی سہولیات کو بھی بہتر بنایا گیا ہے۔ پنجاب حکومت سکولوں میں بچوں کے داخلے کی شرح مزید بہتر بنانے کے لئے انرولمنٹ مہم شروع کرے گی جس کے تحت ہر سال 5 سے 9 برس کے لاکھوں نئے بچوں کو حصول تعلیم کے لئے سکولوں میں داخلہ دیا جائے گا، انرولمنٹ مہم کا آغاز 14 اگست سے کیا جائے گا۔ اس مہم کے تحت اپنے بچے سکول نہ بھیجنے والے والدین کو بچے سکول بھیجے کے لئے ترغیب دی جائے گی اور مہم کو ایک قومی ذمہ داری اور فریضہ سمجھ کر چلایا جائے گا تاکہ اس عمر کا کوئی بچہ سکول جانے سے محروم نہ رہ سکے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار پنجاب سکول روڈ میپ پر پیش رفت اور انرولمنٹ مہم شروع کئے جانے کے حوالے سے اقدامات کاجائزہ لینے سے متعلق اعلیٰ سطحی بریفنگ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیرتعلیم رانا مشہود احمد خان، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، سیکرٹریز سکولز ایجوکیشن، لٹریسی، شاہد ریاض گوندل، سر مائیکل باربر کی ٹیم اور برطانوی این جی او مکنسے کے نمائندے فنٹن وہلین، تیمور خان، حنا خان، برطانوی ہائی کمشن اور ڈیپارٹمنٹ فار انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ (DFID) کے نمائندے ٹام اون ایڈمنڈز اور ماہرین تعلیم نے اجلاس میں شرکت کی۔ وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کو علم کے نور سے منور کر کے ملک و قوم کی تقدیر بدلی جا سکتی ہے۔ علم عام کر کے ترقی و خوشحالی کی منزل حاصل کی جا سکتی ہے۔ پنجاب حکومت برطانوی ماہر تعلیم سر مائیکل باربر کی ٹیم کے ساتھ مل کر پنجاب سکول روڈ میپ پروگرام کو کامیابی سے آگے بڑھا رہی ہے اور اس پروگرام کے حوصلہ افزا نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ انرولمنٹ مہم کے تحت لاکھوں ایسے بچوں کو سکولوں میں لایا جائے گا جو ابھی تک سکولوں سے دور ہیں۔ انرولمنٹ مہم کو کامیاب بنانے کے لئے مشنری جذبے سے کام کرنا ہو گا، مکمل تیاری و منصوبہ بندی کے ساتھ اس مہم کو آگے بڑھانا ہو گا۔ بچوں کو سکولوں میں لانے کے لئے اساتذہ کو تربیت دینا ہو گی تاکہ وہ م¶ثر انداز میں والدین کو اپنے سکول جانے کی عمر کے بچوں کو سکولوں میں حصول تعلیم کے لئے بھجوانے پر قائل کر سکیں۔ انرولمنٹ مہم کو کامیاب بنانے کے لئے محنتی، قابل، جذبہ اور کام سے لگن رکھنے والی ٹیم تیار کرنا ہوگی اور بھرپور تیاری اور منصوبہ بندی کے ساتھ مہم پر عملدرآمد کرنا ہو گا۔ وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ انرولمنٹ مہم کے حوالے سے مکمل اور جامع پروگرام مرتب کر کے جولائی کے پہلے ہفتے میں پیش کیا جائے۔ سکول جانے والی عمر کے بچوں کو سکولوں میں لانا اگرچہ بڑا چیلنج ہے لیکن ہمیں محنت اور انتھک کاوشوں سے یہ بڑا چیلنج موقع میں بدلنا ہے۔ پنجاب سکول روڈ میپ پروگرام میں تمام ای ڈی اوز ایجوکیشن اپنا بھرپور کردار ادا کریں، ایسے ای ڈی اوز ایجوکیشن جو اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔ برطانوی این جی او مکنسے کے نمائندے تیمور خان نے انرولمنٹ مہم کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مہم 14 اگست سے شروع کرنے کا پروگرام بنایا گیا ہے جس کے لئے 50 ہزار اساتذہ کی خدمات حاصل کی جائیں گی اور اس مقصد کے لئے اساتذہ کو خصوصی تربیت دی جائے گی۔ پنجاب پاکستان کا واحد صوبہ ہے جو 2015ءتک تعلیم کے حوالے سے میلنیم ڈویلپمنٹ گول حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ انرولمنٹ مہم کے تحت جنوبی پنجاب کے 10 اضلاع پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ اجلاس کے دوران انرولمنٹ مہم کو کامیاب بنانے اور زیادہ سے زیادہ بچوں کے سکولوں میں داخلے کے حوالے سے مختلف تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کوآرڈینیٹر برائے توانائی شاہد ریاض گوندل کو توانائی کا مسئلہ حل کرنے کے لئے دن رات ایک کر دینے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ حکومت توانائی بحران کو حل کرے گی، ہمیں مل کر ملک کو مسائل کے چنگل سے نکالنا ہو گا۔ وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف نے میو ہسپتال میں وسیم کے گردے نکالنے کے مبینہ واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے صوبائی وزیر صحت اور سیکرٹری صحت سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ مبینہ واقعہ کی ہر پہلو سے مکمل تحقیقات کی جائے۔ مبینہ واقعہ درست ہوا تو ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف سے پاکستان میں ترکی کے سفیر بابر ہزلان نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک ترک تعلقات اور پنجاب میں سرمایہ کاری کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترک سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان ترکی تعلقات کے فروغ کے لئے ترکی کی قیادت کے شکرگزار ہیں۔ پنجاب میں ترقی کے مختلف شعبوں میں ترکی کی مزید سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں۔ میٹرو بس پراجیکٹ پاکستان ترک دوستی کی اعلیٰ مثال ہے، اس پراجیکٹ کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے حوالے سے ترک قیادت کے تعاون کے مشکور ہیں۔ ترکی سفیر بابر ہزلان نے کہا کہ پنجاب میں ترک سرمایہ کاری کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا اور ترکی پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بنک کے پاکستان میں کنٹری ہیڈ ورنر لیفیچ سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا کہ صحت، تعلیم، توانائی اور معاشی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ عالمی مالیاتی ادارے اور ڈوننگ ایجنسیاں ہر ممکن تعاون فراہم کریں۔ حکومت نے ملک کو انرجی بحران سے نکالنے کا عزم کیا ہوا ہے اور اس سلسلے میں جامع حکمت عملی مرتب کی جا رہی ہے۔ ترقیاتی منصوبوں پر تیز رفتاری سے عملدرآمد اور شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا۔ کرپشن کا خاتمہ اور گڈ گورننس ہر قیمت پر یقینی بنائی جائے گی۔ صوبے میں خسرہ کے پھیلاﺅ کو روکنے کیلئے فوری اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ حکومت بجلی کے بحران کے حل کیلئے ٹھوس منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ پنجاب میں انرجی بحران کے حل کیلئے تمام ممکنہ وسائل فراہم کئے جائیں گے۔ پنجاب میں توانائی کے شعبے میں ایشیائی ترقیاتی بنک کی طرف سے سرمایہ کاری اور تعاون کے مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہائیڈل اور تھرمل کے علاوہ کوئلے، ونڈ مل، گنے سمیت توانائی پیدا کرنے کے تمام متبادل ذرائع کو استعمال کرنے کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔ توانائی بحران حل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، اس کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔ ورنر لیفیچ نے کہا کہ صحت، تعلیم اور انرجی کے شعبوں میں ممکنہ تعاون کا جائزہ لیا جائے گا۔ عالمی مالیاتی ادارے پاکستان بالخصوص پنجاب میں صحت ، تعلیم اور توانائی کے شعبوں میں تعاون فراہم کرنے کے خواہاں ہیں اور ان شعبوں میں تعاون اور سرمایہ کاری کےلئے غور کیا جا رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ سے عالمی بنک کے پاکستان میںکنٹری ہیڈ راشد بن مسعود نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور پنجاب میں تعلیم، صحت اور ترقیاتی منصوبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا کہ پنجاب حکومت صحت اور تعلیم کے فروغ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن کے ذریعے غریب طلبا و طالبات کو فنڈز فراہم کئے جا رہے ہیں۔ عالمی مالیاتی اداروں کی طرف سے پنجاب میں صحت اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کی گنجائش موجود ہے۔ گڈ گورننس کا قیام اور کرپشن کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے۔ ہیڈ راشد بن مسعود نے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے اور ڈوننگ ایجنسیاں پنجاب میں صحت، تعلیم اور سماجی ترقی کے شعبوں میں ممکنہ تعاون فراہم کرنے میں دلچسپی رکھتی ہیں۔