شمسی توانائی اور دیگر منصوبوں میں تعاون‘ چینی کمپنی کے وفاقی حکومت سے بھی معاہدے

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان اور چین نے مفاہمت کی یادداشت پر دستحط کئے ہیں جس کے تحت توانائی، ماس ٹرانزٹ، انڈسٹریل سٹی اور سڑک کے منصوبوں میں تعاون کریں گے۔ مفاہمت کی یادداشت پر وزارت پانی و بجلی اور چین کی کمپنی نورینکو انٹرنیشنل نے دستخط کئے۔ اس موقع پر و زیراعظم میاں محمد نوازشریف اور کمپنی کے نائب صدر وانگ ژی ٹونگ موجود تھے۔ چینی کمپنی توانائی، ماس ٹرانزٹ اور شمسی توانائی منصوبوں کے علاوہ موٹرویز کے ساتھ صنعتی شہر بنانے، شمسی ذرائع کے استعمال سے آبپاشی اور سڑکیں بنانے کے منصوبوں میں مدد دے گی۔ پاکستان مالی، تکنیکی اور انتظامی شعبوں میں چینی کمپنی کی مہارت سے فائدہ اٹھائے گا۔ چینی کمپنی ان شعبوں میں حکومت پاکستان کو مالی اور تکنیکی امداد دینے اور سروسز کی فراہمی کی کوشش کرے گی۔ ایم او یو پر فوری عملدرآمد شروع ہو گا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف، وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال بھی موجود تھے۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...