سینٹ، قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث آج شروع ہو گئی اپوزیشن احتجاج کرے گی

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) قومی اسمبلی او ر سینٹ میں وفاقی بجٹ برائے 2013-14ءپر آج بحث شروع ہو گی۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ اور سینٹ میں قائد حزب اختلاف بجٹ پر عام بحث کا آغاز کریں گے۔ اپوزیشن بجٹ پر بحث کے دوران پٹرولیم مصنوعات سمیت جی ایس ٹی میں مجوزہ اضافہ کے خلاف شدید احتجاج کرے گی۔ عوامی نیشنل پارٹی نے اس سلسلے میں سینٹ میں تحریک التوا جمع کرا دی ہے جبکہ قومی اسمبلی اور سینٹ کے اجلاسوں سے قبل مسلم لیگ (ن) اور اس کی حلیف جماعتوں اور اپوزیشن جماعتوں پیپلز پارٹی، تحریک انصاف اور ایم کیو ا یم کی پارلیمانی پارٹیوں کے علیحدہ علیحدہ اجلاس ہوں گے جن میں بجٹ اجلاس کے حوالے سے حکمت عملی تیار کی جائے گی۔ اپوزیشن کی تین بڑی جماعتوں نے ایوان میں مشترکہ حکمت عملی اختیار کر لی ہے۔ اپوزیشن نے ایوان میں کٹوتی کی مشترکہ تحاریک ایوان میں لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اپوزیشن کی طرف سے بجٹ میں عوام پر لگائے گئے نئے ٹیکسوں پر احتجاج کی توقع ہے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اسلام آباد میں موجود ہیں، تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی ان سے ملاقات کر کے آئندہ کا لائحہ عمل تیار کریں گے۔ عمران خان 20 جون کو ق ومی اسمبلی کے اجلاس میں حلف اٹھائیں گے۔ پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ساڑھے تین بجے پارلیمنٹ ہا¶س میں ہو گا۔ آئی این پی کے مطابق اپوزیشن نے بجٹ اجلاس کے دوران مشترکہ تحریکیں ایوان میں لانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ بجٹ میں عوام پر لگائے گئے نئے ٹیکسوں اور خاص طور پر سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کئے جانے کے معاملات بھی بھرپور طریقے سے اٹھائے جائیں گے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...