اسلام آباد (آن لائن) نادرا نے ملک میں چھتیس لاکھ ٹیکس چوروں کی نشاندہی کر لی۔ چیئرمین نادرا طارق ملک کا کہنا ہے کہ ٹیکس چوروں سے سو ارب روپے سے زیادہ رقم وصول کی جا سکتی ہے الیکشن کمشن کہے تو ایک دن میں ایک لاکھ ووٹوں کی تصدیق کر سکتے ہیں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے طارق ملک نے کہا ہے کہ نادرا نے ملک بھر میں چھتیس لاکھ سے زائد ٹیکس چوروں کی نشاندہی کر لی ہے جن سے سو ارب سے زائد رقم وصول کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت زرعی ٹیکس لگانا چاہے انتخابی عمل ٹھیک تھا اس کے بعد گڑ بڑ ہوئی ہم انتخابات میں الیکٹرانک سسٹم چھ ماہ میں متعارف کر سکتے ہیں اور اس کے لئے تیار ہیں کہ ووٹر جب اپنا نشان انگھوٹھا مشین پر لگائے تو اس کا حلقہ سامنے آجائے گا اور وہ ووٹ ڈال سکے گا۔
ملک میں 36 لاکھ ٹیکس چوروں کی نشاندہی کر لی: چیئرمین نادرا
Jun 15, 2013