واشنگٹن (اے پی پی) امریکہ میں پاکستانی سفارتخانے میں ”انڈرسٹینڈ پاکستان“ کورس کا انعقاد کیا گیا۔ جس کا مقصد کورس میں حصہ لینے والوں کو ملک کے بارے معلومات فراہم کرنا ہے۔ واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے پاکستانی نژاد امریکیوں اور دلچسپی لینے والے نوجوان امریکیوں کے لئے سرٹیفکیٹ کورس کا اجرا کیا ہے۔ جس میں نوجوانوں کو پاکستانی معاشرے اور ثقافت‘ معیشت‘ تجارت‘ خارجہ پالیسی اور پاکستان امریکہ باہمی تعلقات کے حوالے سے بنیادی معلومات فراہم کی جائیں گی۔
امریکہ: پاکستانی سفارتخانے میں ”انڈر سٹینڈ پاکستان“ کورس کا انعقاد
Jun 15, 2013