پبی (آن لائن+ ثناءنیوز) حزب اسلامی افغانستان نے 2014ءکے بعد بھی امریکی اور نیٹو ممالک کے فوجیوں کی افغانستان میں قیام کو مسترد کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ہم نیٹو اور امریکی ممالک کے اس معاہدے کو مسترد کرتے ہیں اور اعلان کرتے ہیں کہ ہمارا جہاد آخری غیرملکی فوجی کے افغانستان سے نکلنے تک جاری رہیگا اور غیرملکی افواج کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جائیگی۔ ترجمان انجینئر زرغون بہار کی جانب سے جاری شدہ حزب اسلامی کے اعلامیہ میں کہا گیا۔
حزب اسلامی نے 2014ءکے بعد نیٹو فورسز کے افغانستان میں قیام کو مسترد کر دیا
Jun 15, 2013