اقوام متحدہ (نمائندہ خصوصی) سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ بان کی مون نے اسرائیل کی طرف سے مغربی کنارے کے علاقے میں تعمیرات کو پریشان کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی حکومت عالمی قوانین کا احترام کرتے ہوئے مغربی کنارے میں مکانات کی تعمیر کو روک دے۔شامی باغیوں کو اسلحہ دینے کے امریکی فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس مسئلے کا ملٹری حل نہیں ہے۔ کسی بھی سائیڈ کو اسلحہ کی فراہمی مددگار ثابت نہیں ہو گی۔