شامی فوج نے کیمیائی ہتھیار استعمال کئے: امریکی مشیر، الزامات من گھڑت ہیں: روسی حکام

Jun 15, 2013

واشنگٹن (اے پی پی) امریکی صدر اوباما کے قومی سلامتی کے مشیر نے کہا کہ شامی فوج کے باغیوں کے خلاف کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے کے شواہد ملے ہیں جس کے نتیجہ میں اب تک 100 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ جبکہ باغیوں کی جانب سے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے کوئی ثبوت سامنے نہیں آئے۔ شامی فوج کی جانب سے کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال آخری حد ہے جس کے بعد امریکا نے باغیوں کو اسلحے کی فراہمی کے لئے مشاورت کا آغاز کردیا ہے دوسری جانب برطانیہ‘ فرانس اور اقوام متحدہ نے بھی کہا کہ شام میں باغیوں کےخلاف کیمیائی ہتھیار استعمال کئے جارہے ہیں۔ جبکہ روسی حکام نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے انہیں من گھڑت قرار دیا۔

مزیدخبریں