کوئٹہ (خصوصی رپورٹ) بلوچستان حکومت سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف اکبر بگٹی قتل کا مقدمہ کوئٹہ میں ہی چلانا چاہتی ہے۔ امت کی رپورٹ کے مطابق اس بات کا مقصد بلوچ عوام کے زخموں کا مداوا کرنا ہے جبکہ ہر کیس نئے وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کے لئے امتحان ہے جبکہ بلوچستان کے ایک وکیل رہنما شکیل احمد ہادی کا کہنا ہے کہ امن و امان کو جواز بنا کر مشرف کو کوئٹہ نہ لانا بلوچستان کے عوام کی توہین اور انصاف کا قتل ہے۔
بلوچستان حکومت مشرف پر اکبر بگٹی قتل کا مقدمہ کوئٹہ میں چلانا چاہتی ہے: رپورٹ
Jun 15, 2013