کراچی (خصوصی رپورٹ) کراچی میں یومیہ 60ہزار شلوار قیمض تیار کئے جاتے ہیں۔ امت کی رپورٹ کے مطابق شہری مغزی کرتہ اور کڑھائی والے شلوار قیمض سوٹ شوق سے پہنتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 3100قبل مسیح فراعین مصر شلوار قمیض ملتا جلتا لباس پہنتے تھے اور اس کو سب سے زیادہ پذیرائی برصغیر میں ملی۔