اسرائیلی حکومت مسئلہ فلسطین حل کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتی: فلسطینی سفیر

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) پاکستان میں فلسطین کے سفیر نے کہا ہے کہ اسرائیل کی موجودہ حکومت فلسطین کا مسئلہ حل کرنے یا مشرق وسطی میں قیام امن میں دلچسپی نہیں رکھتی۔ گزشتہ شام نوائے وقت سے غیررسمی بات چیت کرتے ہوئے فلسطین کے سفیر نے کہاکہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری جلد ہی مشرق وسطی کا دورہ کریں گے تاکہ وہاں امن مذاکرات بحال ہوسکیں لیکن نیتن یاہو حکومت امن میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتی۔ پاکستان میں حکومت کی تبدیلی سے پاک فلسطین تعلقات پر کوئی اثر مرتب نہیں ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن