لاہور (کامرس رپورٹر) ماہرین اقتصادیات نے این ایف سی کے تحت رواں مالی سال صوبوں کا حصے میں 2 کھرب سے زائد کٹوتی کئے جانے پر کہا ہے کہ ایف بی آر کی ہدف سے کم ٹیکس وصولی کے باعث صوبوں کے حصے میں کمی واقع ہوئی اور چونکہ پنجاب کا این ایف سی میں حصہ 51.74 فیصد ہے اس لئے پنجاب کے لئے این ایف سی کے حصے میں دیگر صوبوں کے مقابلے میں زیادہ کمی ہوئی۔ ڈاکٹر شاہد حسن صدیقی، ڈاکٹر قیس اسلم اور پروفیسر میاں محمد اکرم نے کہا کہ ایف بی آر کی ٹیکس وصولی جب ہدف سے کم ہو گی تو اس کے معیشت پر بھی منفی اثرات پڑیں گے۔ صوبوں کو ترقیاتی اخراجات کے لئے وسائل کی قلت کا سامنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس وصولی کے اہداف حاصل نہ کرنا ایف بی آر کی ناکامی ہے۔ حکومت ایف بی آر کا کڑا احتساب کرے جو ٹیکس آفیسرز ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہتے ہیں حکومت ان کو فارغ کر دے۔
ٹیکس وصولیوں میں کمی سے صوبوں کے حصے سے کٹوتی ہوئی: اقتصادی ماہرین
Jun 15, 2013