سندھ حکومت خودمختارہے گورنرراج نہیں لگ سکتا،منظوروسان

خیرپور(نامہ نگار)گورنرممتازبھٹوہویاکوئی پیرہماری حکومت پر اس کاکوئی اثرنہیں پڑے گاسندھ حکومت پہلے سے زیادہ مضبوط اورطاقتورہے ،بات چیت کیلئے سب کیلئے دروازے کھلے ہیں یہ بات صوبائی زیرمنظورحسین وسان نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہی ،انہوںنے کہا کہ فنکشنل لیگ ہمارے ساتھ ساڑھے چارسال حکومت میں رہی لیکن ان کے ساتھ ہمارااتحاد ہوتانظرنہیں آتاانہوں نے کہاکہ گورنرراج کی باتیںکرنے والوں کی کوئی سوچ لیں کہ سند ھ حکومت خودمختارہے یہاں گورنرراج نہیں لگ سکتاانہوں نے کہاکہ جوحکومت عوام کوریلف نہ دے سکے وہ عوام کی بھلائی کیلئے کیاکرداراداکرسکتی ہے منظوروسان نے کہاکہ نوازلیگ کی محترمہ بے نظیربھٹوسے دشمنی کاثبوت یہ ہے کہ پہلے بجٹ میں ہی بے نظیربھٹوانکم سپورٹ پروگرام کو جاری رکھنے کا اعلان کیامگراس میں سے بے نظیرکانام نکال دیا۔انہوں نے کہاکہ انشاءاللہ سندھ کوامن کاگہوارہ بنائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن