’’سونامی خان‘‘ کے الزامات بے وقت کی راگنی ہیں: فضل الرحمن

Jun 15, 2014

قلات (آن لائن) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہاہے کہ ملک میں قیام امن کی کوئی بھی کوشش اس وقت تک کامیاب نہیں ہو سکتی جب تک مقتدرہ قوت کا موڈ نہ ہو اگر ملک میں آئین کی بالادستی اور اسلامی قانون سازی کی جائے تو لوگوں میں بغاوت پیدا ہو جاتی ہے۔ کراچی کے واقعہ پر کامیابی کے اعلانات کرنے کی بجائے ناکامی کا اعتراف کرنا چاہئے، فرقہ واریت روکنے اور ہم آہنگی برقرار رکھنے کیلئے مذہبی جماعتیں کوتاہی کی مرتکب ہو رہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ ہم نے پارلیمنٹ سمیت ہر سطح پر گزشتہ پانچ چھ سالوں سے مذاکرات  کے ذریعے مسائل حل کرنے کی کوشش کی مگر ہماری کوششوں کو بار آور ثابت کرنے کیلئے نہیں چھوڑا گیا۔ انہوں نے کہاکہ طالبان حکومت مذاکرات کی کامیابی کا حکومت سے پوچھا جائے ہم تو تماشہ دیکھنے والے ہیں۔ ’’سونامی خان‘‘ کے الزامات بے وقت کی راگنی کی مانند ہیں۔ ان کو ایک سال بعد دھاندلی نظر آئی ہے۔

مزیدخبریں