سوات(آن لائن) پنجی گرام سے تعلق رکھنے والی خاتون کا نو ماہ کا بچہ چیئر لفٹ سے دریا میں جاگرا، دریا میں گرتے دیکھ کر ماں نے لخت جگر کو بچانے کیلئے دریائے سوات میں چھلانگ لگادی۔ موقع پر موجود لوگو ں نے خاتون کو زندہ بچالیا جبکہ معصوم بچہ دریائے سوات کے خونی موجوں کے نذر ہوگیا۔ نسیم دختر شیر ین میکے جارہی تھی کہ ڈڈہار ا کے مقام پر 9 ماہ کا بیٹا صدیق دریائے سوات میں گر گیا۔ پولیس نے خاتون کو حراست میں لیکر مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔