اسلام آباد(این این آئی)میرانشاہ اور خیبرایجنسی میں پولیو کے چار نئے کیس سامنے آ گئے۔ انسداد پولیو پر قومی اسلامی مشاورتی گروپ کے پہلے اجلاس میں عالمی ادارہ صحت پولیو سیل کے سربراہ ڈاکٹر ریاض درے نے بتایا کہ خیبرایجنسی کے گیارہ ماہ کے فہد اور ڈیڑھ سالہ یاسر جبکہ میرانشاہ کی چار ماہ کی شمائلہ اور دو سال دس ماہ کی مانوفیہ میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد رواں برس پولیو کیسز کی تعداد 82 ہو گئی ہے ۔ وزیر مملکت برائے قومی صحت سائرہ افضل تاڑر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پولیو کے قطروں کو حرام قرار دینے والوں کی ذہن سازی کیلئے علماء کرام کردار ادا کریں ۔
پولیو نئے کیسز
میرانشاہ، خیبر ایجنسی میں پولیو کے 4نئے کیسز، عالمی ادارہ صحت نے تصدیق کر دی
Jun 15, 2014