اسلام آباد (وقت نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما اقبال ظفر جھگڑا کی طبیعت انتہائی ناساز ہونے پر وزیراعظم نوازشریف کے حکم پر انہیں ائر ایمبولینس کے ذریعے پہلے دبئی بعدازاں لندن بھجوا دیا گیا۔ اقبال ظفر جھگڑا 3 ماہ قبل جھنگ میں کار ایکسیڈنٹ میں زخمی ہو گئے تھے جس کے بعد ان کی 3 مرتبہ برین سرجری کی گئی۔ وہ گذشتہ دو ہفتے سے پمز ہسپتال میں کومے میں تھے۔