فٹ بال ورلڈ کپ: چلی، کولمبیا اور کوسٹاریکا نے اپنے اپنے میچ جیت لئے

کوئیبا (سپورٹس ڈیسک) برازیل میں 20 ویں فٹبال ورلڈ کپ کے گروپ بی کے دوسرے میچ میں چلی نے آسٹریلیا کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دیدی، کولمبیا نے یونان کو ہرا دیا۔ چلی کو پہلی کامیابی 12ویں منٹ میں ملی جب الیکسس سانچیز نے گیند کو گول میں پہنچا دیا۔ والدیویا نے دو منٹ بعد ہی چلی کی برتری دوگنی کر دی۔ دو گول کے خسارے میں جانے کے بعد آسٹریلوی ٹیم نے نسبتاً بہتر کھیل پیش کیا جس کا نتیجہ ٹیم کے تجربہ کار فارورڈ ٹم کے ہل کے گول کی شکل میں برآمد ہوا۔ ٹم کے ہل کے آف سائیڈ ہونے کی وجہ سے انکا دوسرا گول مسترد کردیا گیا۔ دوسرے ہاف میں آسٹریلوی ٹیم نے بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا اور چلی کے گول پر لگاتار حملے کئے۔ ایسی ہی ایک کوشش کے دوران ٹم کے ہل نے ایک بار پھر گیند گول میں پہنچائی لیکن آف سائیڈ ہونے کی وجہ سے یہ گول مسترد کر دیا گیا۔ میچ کے آخری لمحات میں ڑاں بیڑور نے گول کر کے چلی کی فتح یقینی بنا دی۔ ورلڈکپ فٹبال کے ایک اور میچ میں کولمبیا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یونان کو شکست دیدی۔ کولمبیا نے یونان کو 3-0 کے مارجن سے ہرایا۔ وقفے تک کولمبیا کو 1-0 کی برتری حاصل تھی۔ کولمبیا کی طرف سے پیبلو آرمیرو، ٹیوفیلو گٹی ایر اور جیمز روڈری گوئز نے گول کئے۔

ای پیپر دی نیشن