پنجاب بھر میں آج ’’ڈینگی ڈے‘‘ منایا جائیگا، محکموں کو سیمینار، ریلیوں کے حوالے سے ہدایات جاری

لاہور (نیوز رپورٹر+سٹاف رپورٹر) پنجاب بھر میں آج ڈینگی ڈے منایا جائے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر پنجاب کے سرکاری اداروں کو خصوصی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ تمام محکمہ جات اپنے اپنے اداروں میں آج ڈینگی ڈے کے موقع پر آگاہی سیمینار اور ریلیاں نکالیں گے۔ اسی سلسلہ میں صبح ساڑھے نو بجے پی جی ایم آئی سے واک کا آغاز ہوگا جس کی قیادت مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق، پرنسپل پروفیسر انجم حبیب وہرہ اور نرسنگ کالج کی پرنسپل کوثر پروین کریں گی۔ پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام ڈینگی ڈے کے سلسلے میں آج بروز سوموار صبح 10بجے انڈر گریجوئیٹ سٹڈیز سنٹر سے ادار تعلیم و تحقیق تک آگاہی واک کا انعقاد کیا جائے گا جس میں فیکلٹی ممبران ، طلباء وطالبات اور ملازمین شرکت کریںگے ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...