لاہور(خصوصی نامہ نگار)پنجاب اسمبلی کا بجٹ اجلاس دو رو ز کے وقفے کے بعد آج ( پیر )دوپہر دو بجے شروع ہوگا۔ اجلاس کی صدارت سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال کریں گے۔ اجلاس میں آئندہ مالی سال کے لئے پیش کئے جانیوالے بجٹ پر عام بحث کا آغاز ہوگا جس کیلئے پانچ روز مقرر کئے گئے ہیں۔