پولیو کے قطرے پلانے سے انکار جرم کے مترادف ہے، ویکسین ایکٹ اسمبلی میں پیش کرینگے: سیکرٹری صحت بلوچستان

کوئٹہ (این این آئی) بلوچستان حکومت نے انسداد پولیو کے حوالے سے مزید اقدامات کرتے ہوئے پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار کو ’جرم‘ قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ویکسی نیشن ایکٹ کو بلوچستان اسمبلی میں جلد پیش کیا جائے گا۔ جس کے تحت بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار کرنے والے والدین کو سزائیں بھی دی جائیں گی۔ سیکرٹری صحت نور الحق بلوچ نے بتایا کہ ہم صوبائی اسمبلی میں پولیو ویکسی نیشن ایکٹ پیش کرنے کیلئے ایک مسودہ تشکیل دے رہے ہیں۔نورالحق کے مطابق جب تک والدین کی جانب سے انکار کرنے کا سلسلہ جاری رہے گا اس وقت تک پولیو وائرس کا خاتمہ ممکن نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایک بچے کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کرنے کی وجہ سے اس کے اطراف میں موجود 200 میٹرز تک تمام بچے اس وائرس سے متاثر ہوسکتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...