علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں 2 ارب روپے سے زائد کی کرپشن کا انکشاف

Jun 15, 2015

اسلام آباد ( آئی این پی) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں 2 ارب روپے سے زائد کی کرپشن اور بدعنوانی کے کیس کا انکشاف ہوا ہے۔ یونیورسٹی کے اعلیٰ عہدیداروں نے تعمیراتی کاموں، ٹرانسپورٹ، ردی کاغذات، جوابی پیپرز کی فروخت میں کرپشن کی ، یونیورسٹی کی انٹرنل فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ شواہد کے ساتھ مزید تحقیقات کیلئے نیب کو بھجوا دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں کرپشن کی شکایت پر نیب نے 2012ء میں انکوائری شروع کی تو اس وقت کی انتظامیہ نے نیب کو پوری طر ح سرکاری ریکارڈ تک رسائی نہ دی اور مبینہ طور پر ملی بھگت سے معاملے کو دبا دیا گیا۔ یونیورسٹی کے نئے وائس چانسلر نے عہدے کا چار ج سنبھالتے ہی مختلف شعبوں میں کرپشن کا جائزہ لینے کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی، کمیٹی کی انکوائری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سابق وائس چانسلر، سابق رجسٹرار سمیت دیگر کرپشن میں ملوث ہیں۔ یونیورسٹی کے اعلیٰ عہدیداروں نے تعمیراتی کاموں، ٹرانسپورٹ، ردی کاغذات ، جوابی پیپرز کی فروخت میں 350 ملین کی کرپشن کی شکایت تھی۔

مزیدخبریں