ترک صدر کی اہلیہ کے سیلاب متاثرین کیلئے دیے ہار کی گمشدگی کی تحقیقات شروع

اسلام آباد ( آئی این پی+این این آئی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی ہدایت پر ایف آئی اے نے ترکی کے صدر طیب اردگان کی اہلیہ اور ترک خاتون اول کی طرف سے 2010ء میں سیلاب متاثرین کیلئے دیئے گئے قیمتی ہار کی گمشدگی کی تحقیقات شروع کر دیں۔ ایف آئی اے ٹیم آئندہ ہفتے سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی ، ان کی اہلیہ اور نادرا کے سابق چیئرمین علی ارشد حکیم سمیت دیگر حکام سے رابطے کرے گی اور تحقیقات کرکے وزیر داخلہ کو رپورٹ پیش کی جائے گی جس کے بعد اس بات کا فیصلہ کیا جائے گا کہ اس قیمتی ہار کو وزیراعظم ہائوس کے ڈسپلے سنٹر میں رکھا جائے یا اسے ترک خاتون اول کو واپس کردیا جائے۔ واضح رہے ترکی کے صدر کی اہلیہ پاکستان کے دورے پر آئیں تو انہوں نے غریب خواتین کی مدد کیلئے یہ قیمتی ہار پاکستانی حکام کے حوالے کیا اور کہا کہ یہ ہار ان کیلئے بہت خصوصی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ ان کے شوہر نے ان کو شادی کے تحفے کے طور پر دیا تھا۔ دوسری طرف ایک انٹرویو میں یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ترک وزیراعظم کی اہلیہ کی جانب سے 2010ء میں سیلاب زدگان کی امداد کے لئے دیے گئے ہار کی چوری کا شور مچا کر انہیں مقدمات سے ڈرایا جا رہا ہے تاہم وہ ہر طرح کے حالات کا سامنا کرنے کو تیار ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...