گوجرانوالہ: لیگی ایم پی اے اقبال گجر کی گاڑی پر مخالفین کا حملہ، فائرنگ، محفوظ رہے

گوجرانوالہ/ لاہور (نما ئندہ خصوصی) گوجرانوالہ میں سیاسی رنجش پر مخالفین نے سڑک کے افتتاح کیلئے آنیوالے مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے چودھری اقبال گجر کی گاڑی پر ڈنڈوں سے حملہ اور ہوائی فائرنگ کردی تاہم ممبر صوبائی اسمبلی معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ چودھری اقبال گجر سابق ناظم رانا شہباز کے ہمراہ سینسرہ گورائیہ میں نئی تعمیر ہونیوالی سڑک کا افتتاح کرنے کیلئے گئے تو سیاسی مخالفین چودھری سلطان نے اپنے بیٹوں اور دیگر ساتھیوں کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر فائرنگ کردی اس دوران ڈنڈوں سے لیس نوجوانوں نے ایم پی اے چودھری اقبال گجر کی گاڑی پر حملہ کرکے شیشے توڑ ڈالے تاہم اس حملے میں ایم پی اے چودھری اقبال گجر اور ان کے ساتھی محفوظ رہے۔ ملزم ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر مسلم لیگ (ن) کے مقامی قائدین اور کارکن بھی بڑی تعداد میں موقع پر پہنچ گئے جبکہ تھانہ صدر پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ لاہور سے خبرنگار کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے چودھری اقبال گجر پر فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ وزیراعلیٰ نے پولیس کو ہدایت کی کہ فائرنگ کرنے والے ملزموں کی فوری گرفتاری عمل میں لائی جائے اور قانون کے تحت سخت کارروائی کی جائے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...