نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بڑھکیں مارنے والے بھارت کے وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات کرنل ’’ر‘‘ راجوردھن سنگھ راٹھور نے میانمار میں بھارتی فوج کی مبینہ کارروائی پر اپنے بیان کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فوج نے چھپ کر نہیں بلکہ کھلے عام کارروائی کی بھارتی فوجی یونیفارم پہن کر اس علاقے میں علیحدگی پسندوں کو ہلاک کرنے گئے تھے نئی دہلی میں گفتگو کرتے ہوئے راجوردھن سنگھ نے کہا کہ بھارتی فوج نے کارروائی کسی اور جگہ کی اور تکلیف کسی اور کو ہوئی پاکستان نے سخت ردعمل ظاہر کیا ان کے وزیراعظم نے بیان اور سابق آرمی چیف جنرل ’’ر‘‘ پرویز مشرف نے بھارت کو دھمکی تک دے ڈالی، پرویز مشرف جنہیں اپنے ملک میں بمشکل آنے کی اجازت ملی وہ اب ہمیں دھکیاں دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میانمار میں بھارتی فوج کی ’’سرجیکل سٹرائیک‘‘ بہت ضروری ہو گئی تھی وزیراعظم نریندر مودی نے اسکی منظوری دی، ہماری سپیشل فورسز نے بہادری سے دوسرے ملک کے اندر تک جاکر کارروائی کی اور علیحدگی پسندوں کے 2 کیمپ تباہ کر دیئے۔