شوکت بسرا پی پی جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل مقرر، پارٹی ساکھ بحال کرنے کا عزم

لاہور (سید شعیب الدین سے) سیاسی شکست و ریخت اور حالیہ تمام انتخابات میں بدترین ناکامیوں کا منہ دیکھنے کے بعد بالآخر بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی نے سیاسی میدان میں بھر پور واپسی کیلئے انتہائی اقدامات کا فیصلہ کر لیا بلاول بھٹو زرداری نے توقع کے عین مطابق وطن واپسی کے فوراً بعد اپنی پوری توجہ پنجاب پر مرکوز کرتے ہوئے دیرینہ مخلص، محنتی سیاستدان شوکت بسرا کو ترقی دیکر جنوبی پنجاب کا سیکرٹری جنرل مقرر کردیا ہے۔ شوکت بسرا قبل ازیں سیکرٹری اطلاعات کے عہدے پر فائز تھے۔ نئے عہدے پر فائز ہونے کے بعد نوائے وقت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شوکت بسرا نے کہا کہ وہ اپنی صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کرکے جنوبی پنجاب میں پارٹی کی کھوئی ہوئی ساکھ کو بحال کرنے کیلئے ہر ممکنہ کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا وہ جیالوں اور بنیادی کارکنوں تک رسائی حاصل کرکے انہیں پارٹی میں فعال بنانے کیلئے کردار ادا کریں گے کیونکہ میں سمجھتا ہوں کارکن ہی پارٹی کی اصل قوت اور اسکا اثاثہ ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا وہ جلد جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع اور تحصیلوں کا دورہ کریں گے اور جہاں دفاتر بند ہو چکے ہیں انہیں دوبارہ فعال کی جائے۔ یاد رہے بلاول بھٹو کی پاکستان واپسی سے پہلے یہ بات طے ہوگئی تھی وہ ’’اپنے کام‘‘ کا آغاز پنجاب سے کریں گے جو کبھی پنجاب کا سیاسی قلعہ ہوا کرتا تھا اور جنوبی پنجاب کو تو اسکے مخالفین بھی پیپلز پارٹی کا گڑھ تسلیم کرتے تھے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کا شوکت بسرا کو نئی ذمہ داریاں تفویض کرنا اس امر کی نشاندہی کرتا ہے کہ وہ دورہ پنجاب سے پہلے پارٹی قیادت کو فعال بنانے کا مصمم ارادہ کرچکے ہیں۔ یہ اقدام ایک ایسے وقت میں اٹھایا گیا ہے جب بلدیاتی انتخابات میں صرف چند ماہ باقی ہیں اور اس میں کامیابی کیلئے گراس روٹ لیول تک کارکنوں کو منظم کرنا بیحد ضروری ہے۔ سیاسی پنڈتوں کا خیال ہے مسلم لیگ (ن) نے بلدیاتی انتخابات کو سپروائز کرنے کیلئے رانا ثناء اللہ کو دوبارہ وزیر قانون کے عہدے پر فائز کیا ہے لہذا پیپلز پارٹی کیلئے ضروری تھا وہ بھی تبدیلی کیلئے ایسے شخص کا انتخاب کرے جو انتھک، محنتی ہو اور اسکی پارٹی سے وفاداری ہر شک سے بالاتر ہو۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...