لاہور (خصوصی نامہ نگار)سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ نا صر عباس جعفری نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے حالیہ انتخاب میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کر کوبا قاعدہ سازش کے تحت الیکشن کو ہائی جیک کیا گیا، گلگت بلتستان کے انتخابات میں دھاندلی کے تمام تر ریکارڈ توڑے گئے۔ مسلم لیگ ن کے امیدوار کامیاب کروانے کے لئے حلقہ نمبر ایک میں پانچ دفعہ دوبارہ گنتی کی گئی جبکہ ایم ڈبلیوایم کی درخواست پرالیکشن کمیشن ایک بھی حلقہ میں دوبارہ گنتی کرنے سے کترا رہا ہے ، الیکشن کمیشن کا دہرا معیار نا قابل قبول ہے۔