کراچی میں رزاق آباد پولیس ٹریننگ سینٹر میں اہیلیٹ فورس کی پچیس ویں پاسنگ آوٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب میں آصف علی زرادی کا کہنا تھا کہ ،شہید زندہ ہوتےہیں،ہم شہیدوں کی عزت کرتےہیں،انہوں نےبتایا کہ چالیس خواتین بھی پاس آوٹ ہورہی ہیں جو ایک اعزاز کی بات ہیں،سندھ گورنمٹ سے سفارش کروں گا کہ جس طر ح فو ج جسطرح اپنے سپاہیوں کا خیال کرتی ہےآپ بھی اپنے سپاہیوں کا خیال کریں،انکا کہنا تھا کہ پولیس مضبوط ہوگی تو سندھ میں امن ہوگا،انہوں نے کہا کہ سندھ میں امن و امان کا سہرا آئی جی اور ان کےجوانوں کو جاتا ,دشمن نئی نیکنالوجی کےساتھ سامنے آیا ہےتقریب سے خطاب میں وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کو جڑ سے ختم کردیں گے،ایلیٹ فورس کا قیام آصف علی زرداری کی کوششوں سے عمل میں آیا،،سندھ پولیس کو جدید خطوط پر تربیت دیکر ناقابل شکست بنارہے ہ،وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ آج پاس آوٹ ہونیوالے اہلکار دہشتگردوں کو ختم کریں گے،پولیس کے تمام ضروتیں پوری کی ہیں اور مستقبل میں بھی پوری کریں گ،وزیراعلی کا کہنا تھاکہ جنرل راحیل شریف نے قیام امن کیلئے سندھ حکومت سے تعاون کیا،آپریشن ضر ب عضب کو ایک سال مکمل ہوگیا فوج کو بہت کامیاباں ملیںاس موقع پرخطاب میں آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ پولیس کا جرائم کی روک تھام میں نمایاں کردار ہے،دہشتگردی اور جرائم پرقابو پانے کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے
ایلیٹ فورس کی 24 ویں پاسنگ آئوٹ پریڈ کی تقریب شہید بینظیر بھٹو پولیس ٹریننگ سینٹر رزاق آباد میں ہوئی، جس میں تربیت مکمل کرنے والوں میں 40 خواتین سمیت 2040 اہلکار شریک ہوئے
رزاق آباد ٹریننگ سینٹر میں ایلیٹ فورس کی 24 ویں پاسنگ آٰئوٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا، پاسنگ آئوٹ تقریب کے مہمان خصوصی سابق صدر آصف علی زرداری تھے، ان کے ہمراہ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ، وزیر داخلہ سہیل انور سیال، سینیٹر شیری رحمان، آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی اور دیگر افسران بھی شریک ہوئے، تربیت مکمل کرنے والوں میں 40 خواتین سمیت 2040 اہلکار شامل تھے، اہلکاروں کو اغوا برائے تاوان، دہشت گردوں سے نمٹنے کی تربیت دی گئی، ہنگامہ آرائی سے نمٹنے، وی وی آئی پی پروٹوکول کی بھی تربیت دی گئی،تقریب میں محکمہ انسداد دہشتگردی کے 1000 اہلکار بھی پاس آؤٹ ہوئے،جبکہ اس کے علاوہ 700 پولیس افسر اور380 نئے پولیس اہل کار بھی پاس آؤٹ ہوئے،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ سندھ پولیس کو جدید تربیت کے ذریعے ناقابل شکست بنارہے ہیں، دہشت گردی کو جڑ سے ختم کردیں گے، پاس آؤٹ ہونے والوں میں سابق صدرآصف زرداری نے شیلڈ تقسیم کیں۔