تہران (این این آئی) ایرانی ہیکرز نے اردن کی سرکاری نیوز ایجنسی کی ویب سائٹ کو ہیک کر لیا اور اس میں سعودی عرب کے نائب ولی عہد محمد بن سلمان سے منسوب ایک جعلی بیان نشر کردیا۔ شہزادہ محمد بن سلمان ان دنوں امریکہ کے دورے پر ہیں ۔اردن کے ذرائع کے مطابق اس ہیکنگ کا سراغ لگا لیا گیا ہے اور اس کا منبع ایران میں تلاش کیا گیا ہے۔