اسلام آباد (صباح نیوز) مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چودھری نے کہا ہے کہ سرے محل میں پلنے والا بچہ کرپشن کی باتیں کرتا ہے۔ پیپلز پارٹی پاناما لیکس کی آڑ میں اپنی تمام کرپشن چھپانا چاہتی ہے۔ بلاول بھٹو کے ٹوئٹ پر ردعمل میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے کراچی کے گٹروں کے ڈھکن تک بیچ دئیے ہیں، چاہتے ہیں کہ پاناما پیپرز پر ٹی او آر بنیں لیکن اپوزیشن صرف نوازشریف کا احتساب چاہتی ہے۔ تحقیقات چاہے شریف خاندان سے شروع ہو لیکن اسکا اختتام باقی ناموں پر ہو، احتساب جب بھی ہوتا ہے تو پیپلز پارٹی چیخ و پکار کرتی ہے۔
سرے محل میں پلنے والا بچہ کرپشن کی باتیں کرتا ہے: طلال چودھری
Jun 15, 2016