ممبئی (نیوز ڈیسک) انتہا پسند ہندو تنظیم شیوسینا کے بانی بال ٹھاکرے کے بھتیجے راج ٹھاکرے جو آج کل ’’مہاراشٹر نونرمان سینا‘‘ نامی علاقائی جماعت بنا کر پورے ممبئی میں ڈان نمبر دو بنے ہوئے ہیں، نے گذشتہ روز مسلمان شعلہ بیان رکن پارلیمنٹ اور آل انڈیا مجلس اتحاد مسلمین کے صدر اسد الدین اویسی کیخلاف مذہبی بغض باطن کا اظہار کرتے ہوئے ان کی تصویر والا کیک کاٹا اور ہندو کارکنوں نے نعرے لگائے۔ سالگرہ کی تقریب وسط ممبئی کے علاقے دادرہ میں راج ٹھاکرے کی رہائش گاہ پر ہوئی۔ مجلس اتحاد المسلمین نے اس حرکت کی شدید مذمت کی ہے۔ واضح رہے کہ چند ماہ قبل اسد اویسی نے وشوا ہندو پریشد کو واضح جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے گلے پر چاقو رکھ دیا جائے تو وہ ’’بھارت ماتا کی جے‘‘ نہیں کہیں گے۔