دہشتگردوں کا زورٹوٹ گیا جلد تاریخ کے کوڑے دان کا حصہ ہونگے :وزیزاعظم

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم نواز شریف نے آپریشن ضرب عضب کے دو سال مکمل ہونے پر پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانا ہے، اللہ تعالیٰ کے کرم سے دہشت گردوں کا زور ٹوٹ چکا ہے، دہشت گردی کے ساتھ ساتھ غربت، بیروزگاری، عدم استحکام کے خلاف بھی لڑنا ہے، پاک سرزمین کے دفاع کیلئے ہم سب ایک ہیں، پاکستانی قوم خارجی اور داخلی دشمنوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ہے، دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کے جوانوں نے لہو کا نذرانہ پیش کیا، دو سال کی لازوال داستان نئی نسل کیلئے مشعل راہ بنے گی، قوم کو وہ امن دوبارہ نصیب ہوا جو دہشت گردوں اور ملک دشمنوں نے چھین لیا تھا، دہشت گردوں کا زور ٹوٹ چکا ہے وہ جلد تاریخ کے کوڑے دان کا حصہ ہونگے۔ ہمت، بہادری اور قربانی کی لازوال داستان تاریخ پر ہمیشہ جگمگائے گی، منتخب حکومت نے دہشت گردی کے عفریت سے نجات دلانے کا فیصلہ کیا، پاک فوج، قومی سلامتی کے دیگر اداروں اور پوری قوم نے کردار ادا کیا۔ وزیراعظم نے ایک بار پھر اس عزم کا اظہار کیا قوم کو دہشت گردی کے عفریت سے جلد نجات دلائیں گے۔ انہوں نے کہا دو سال کی لازوال داستان نئی نسل کیلئے مشعل راہ بنے گی۔ ہمت، بہادری اور قربانی کی لازوال داستان تاریخ میں ہمیشہ جگمگائے گی۔ انہوں نے کہا منتخب حکومت نے دہشت گردی کے عفریت سے نجات دلانے کا فیصلہ کیا۔ فیصلے کے نفاذ کیلئے فوج، سلامتی کے دیگر اداروں اور پوری قوم نے کردار ادا کیا۔ دہشت گردی کیخلاف پاک فوج کے جوانوں نے پاکیزہ لہو کا نذرانہ پیش کیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...