کراچی (کرائم رپورٹر) رینجرز نے گڈاپ کے علاقے میں ایک فارم ہائوس پر چھاپہ مار کر چائنا کٹنگ میں ملوث دو سابق کونسلروں کو گرفتار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق چھاپہ ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے پہلے سے گرفتار ملزم سعید بھرم کی نشاندہی پر مارا گیا۔ جس فارم ہائوس سے دونوں سابق کونسلروں عدیل اور شمیم کی گرفتاری عمل میں آئی وہ پولیس کے سابق ڈی ایس پی جاوید عباس کا بتایا جاتا ہے جو سرجانی اور اورنگی ٹائون میں زمینوں پر قبضے اور چائنا کٹنگ کا اہم کردار ہے اور بنکاک فرار ہو گیا تھا۔
کراچی: رینجرز کا فارم ہاؤس پر چھاپہ چائنا کٹنگ میں ملوث 2 سابق کونسلر گرفتار
Jun 15, 2016