طورخم بارڈر پر افغان فورسز کی فائرنگ کیخلاف پیپلز پارٹی نے پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع کرا دیq

Jun 15, 2016

لاہور (نوائے وقت نیوز) پاک افغان طورخم بارڈر پر افغان فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی گئی۔ افغان سکیورٹی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو خطے میں امن اور سلامتی کے خلاف سازش قرار دیدیا۔ پیپلز پارٹی کی رکن پنجاب اسمبلی فائزہ ملک کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار داد میں پاک افغان طورخم بارڈر پر افغان فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کی مذمت کی گئی۔ قرار داد میں کہا گیا افغانستان خطے میں امن کے خلاف سازشوں سے باز آئے اور پاکستانی علاقوں اور پاکستانی سکیورٹی فورسز پر گولہ باری کا سلسلہ فوری بند کیا جائے۔ قرار داد میں وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا گولہ باری کا معاملہ افغانستان کے ساتھ اٹھایا جائے۔ افغان سفیر کو طلب کیاجائے۔ عالمی فورمز پر بھی افغانستان کے عزائم کو بے نقاب کیا جائے۔

مزیدخبریں