اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ نے ای او بی آئی شیئر میں کرپشن سے متعلق کیس میں تینوں ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے سماعت12جولائی تک ملتوی کردی۔ منگل کو وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ میں ای او بی آئی کرپشن کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران عدالت نے تینوں ملزمان کی جانب سے دائر درخواست ضمانت مسترد کردی، ملزمان میں سابق چیئرمین ای او بی آئی ظفر اقبال گوندل، واحد خورشید اور امتیاز احمد شامل ہیں جبکہ اسی کیس میں اے کے ڈی سکیورٹیز کے دیگر 3 ملازمین ضمانت پر رہا ہیں۔